خدا نے جو عزت اور مقام دیا اس کاتصور بھی نہیں کیا تھا،مون پرویز

خدا نے جو عزت اور مقام دیا اس کاتصور بھی نہیں کیا تھا،مون پرویز
 خدا نے جو عزت اور مقام دیا اس کاتصور بھی نہیں کیا تھا،مون پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ مون پرویزنے کہا ہے کہ میرا شعبہ گلوکاری ہے ، اداکاری اور ماڈلنگ کی جانب کوئی رحجان نہیں مجھے فلموں اور ڈراموں کی بھی پیشکش ہوئی تھی مگر میری تمام تر توجہ صر ف گلوکاری کی جانب مرکوز ہے اور خدا کی ذات نے مجھے اسی شعبے میں وہ عزت اور مقام دیا جس کا میرے ذہن میں تصور بھی نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا اور میں مکمل طورپر خوشحال زندگی بسر کرر ہی ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مون پرویز نے کہا کہ فنکار کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ہی گلوکار ہوتا ہے اور میں نے جہاں جہاں بھی پرفارم کیا تو مجھے ہمیشہ ایسا رسپانس ملا جس میں عزت اور احترام شامل تھا۔ اور بھارت میں بھی میرے گانوں کی بڑی ڈیمانڈ ہے جو پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میرے لئے باعث فخر ہے ۔

مزید :

کلچر -