بالی ووڈ کی کامیاب اداکارائیں گھر بسانے میں ناکام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے اپنا گھر بسانے کے بجائے فلمی کیرئیر بنانے کو ترجیح دی اور ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔دنیا بھرمیں مختلف مزاج کے لوگ رہتے ہیں اور ہر کسی کے اپنے خواب اورخواہشات ہوتی ہیں۔ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے خاطر لوگ بے تحاشہ محنت کرتے ہیں یہاں تک کہ اپنی زندگی کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں اور اگر بات بالی ووڈ کی کی بات کی جائے توکچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنا فلمی کیرئیر بنانے کے خاطرابھی تک شادی نہیں کی۔سشمیتا سین:بنگالی خاندان میں پیدا ہونے والی سابق مس یونیورس سشمیتا سین 42 برس کی ہو چکی ہیں۔شوبز میں متعدد کامیابیاں سمیٹنے والی اس اداکارہ نے اب تک شادی نہیں کی تاہم انہوں نے دو بیٹیوں کو گود لے رکھا ہے اور بطور سنگل مدر ان کی پرورش کررہی ہیں۔نغمہ:بھارتی فلم انڈسٹری کی 90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ نغمہ 1974 میں پیدا ہوئیں اور فلم ’باغی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ نغمہ نے بالی ووڈ سمیت ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور کافی کامیاب رہیں۔ بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کے ساتھ معاشقے کی خبروں نے بھی اداکارہ کو شہرت کے آسمان پر پہنچادیا تھا تاہم یہ محبت شادی تک نہ پہنچ سکی۔تاہم وہ آج کل سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔سشمیتا شیٹھی:1979 میں پیدا ہونے والی اداکارہ شمیتا شیٹھی نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی چھوٹی بہن ہیں۔ انہوں نے یش چوپڑا کی فلم ’محبتوں‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیااور بولڈ اداکاری کی وجہ سے ہدایت کاروں کی آنکھ کا تارا بنی رہیں۔سشمیتا 38 سال کی ہوچکی ہیں لیکن ابھی تک غیرشادی شدہ ہیں جب کہ اْن کی بہن شلپا شیٹھی نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ایک پیارے سے بیٹے کی ماں بھی ہیں۔تبو:خاموش طبع اداکارہ تبو کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کی وجہ سے بے تحاشہ شہرت سمیٹی ہے۔ تاہم 45 سال عمر ہونے کے باوجود وہ بھی آج تک سنگل ہی ہیں۔ تبونے شادی نہ کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی لیکن ایک بیان میں اجے دیوگن کواپنے غیر شادی شدہ رہنے کی وجہ قراردیا تھا کیوں کہ اْن کا کہنا تھا کہ اجے دیوگن میرے کزن سمیر کے پڑوسی تھے اور یہ دونوں مجھ سے بات کرنے والے تمام لڑکوں کا پیچھا کرتے تھے اور انہیں دھمکانے کے ساتھ مارتے بھی تھے،یہی وجہ ہے کہ کوئی لڑکا آج تک میرے قریب نہیں آیا۔امیشا پٹیل:41 سالہ امیشاپٹیل بھی ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔ ان کے شادی نہ کرنے کی وجہ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار وکرم بھٹ ہیں کسی زمانے میں دونوں کے درمیان کافی نزدیکیاں تھیں لیکن بات شادی تک نہ پہنچ سکی۔