کرن جوہر سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 میں چنکی پانڈے کی بیٹی عنایا کو متعارف کرائیں گے
ممبئی (آن لائن)بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 میں چنکی پانڈے کی بیٹی عنائیا کو متعارف کرائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے حال ہی میں فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 کا پہلا پوسٹر جاری کیا جس میں ٹائیگر شروف کالج بوائے کے روپ میں دکھائی دیئے۔ پوسٹر کو شائقین نے بہت پسند کیا۔
اور اب کرن جوہر فلم میں چنکی پانڈے کی بیٹی عنائیہ پانڈے کو متعارف کرائیں گے۔ فلم کے ہدایتکار مونیت ڈی ملہوترا ہیں۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔