پیرس 2روزہ پاکستانی ثقافتی اور علاقائی موسیقی میلہ اختتام پذیر

پیرس 2روزہ پاکستانی ثقافتی اور علاقائی موسیقی میلہ اختتام پذیر

لاہور(فلم رپورٹر)پیرس میں 2روزہ پاکستانی ثقافتی اور علاقائی موسیقی میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔میلے میں پاکستانی دستکاریوں کے نمونے اور علاقائی ثقافت پر مبنی دستاویزی فلمیں، بچوں کیلئے پاکستانی ثقافت سے متعلقہ تربیتی پروگرام اور پاکستان کی روائتی اور علاقائی موسیقی بھی پیش کی گئی تھی۔

میلے کا انعقاد ہاوس آف ورلڈ کلچرل اور سفارت خانہ پاکستان نے مشترکہ طور پر پیرس کے اعلی ترین تھیٹر دی لا ویل اسپیس پیری کارڈین میں کیا تھا۔سفیرپاکستان معین الحق نے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کی آزادی کے ستر سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے۔ پاکستانی چودہ رکنی گلوکاروں و موسیکاروں کا وفد جن کا تعلق بلوچستان، گلگت بلتستان اور سوات سے ہے خصوصی طور پر اس میلے میں شرکت کرنے کیلئے فرانس پہنچا تھا۔پاکستان کے ان گلوکاروں و موسیکاروں میں چار سدہ سے تعلق رکھنے والے استاد زین اللہ جان بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے 130 سالہ پرانے ستار کے ساتھ میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مزید : کلچر