جو ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں، عائشہ جاوید

جو ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں، عائشہ جاوید
 جو ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں، عائشہ جاوید

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہی مجھے نام اورمقام دیا اوراس کیلئے میں جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے۔نجی ٹی وی سے آن ائیرسُپر ہٹ سوپ’’ناگن‘‘میں میرے کردار کے مختلف شیڈز ہیں۔’’ناگن‘‘کو شاہ بلال نے ڈائریکٹ کیا ہے اس کے پروڈیوسر عرفان گھانچی اور رائٹر افتخار افی ہیں۔

اس سوپ میں میرے ساتھ ملک اور بھی نامور فنکاروں نے کام کیا ہے۔عائشہ جاوید نے کہا کہ مجھے فن اداکاری میں وہ کارنامے انجام دینا ہیں جو اس سے پہلے کسی پاکستانی فنکارکے کریڈٹ پرنہیں ہیں۔

مزید : کلچر