لیڈی پولیس کی وائرل تصاویر کے پیچھے چھپا سچ سامنے آ گیا
ممبئی( آن لائن )انٹرنیٹ اپنے خیالات کے اظہار کیلئے ایک اچھا فارم ہے تاہم کئی بار لوگ اس کے ذریعے کنفیوژن بھی پھیلا دیتے ہیں اور مختلف خبروں اور واقعات کو بلاتصدیق شیئر کر دیتے ہیں۔ کچھ روز پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پنجاب پولیس کی ایک لیڈی ایس ایچ او کی تصویر وائرل ہو گئی۔ تصویر میں ایک خوبصورت پولیس آفیسر ڈیوٹی پر نظر آتی ہے، پھر کیا تھا انٹرنیٹ پر ایک طوفان آ گیا، کی ہے، اور دل جلوں نے اس تصویر پر تبصروں کی بھرمار کر دی۔ اس پولیس آفیسر کا نام ہرلین من بتایا گیا۔ اب ان تصاویر کے پیچھے چھپا سچ بھی سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ یہ تصویر کسی پولیس آفیسر کی نہیں بلکہ اداکارہ کائنات اروڑا کی ہیں جنہوں نے ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ تصویر اپلوڈ کی تھی، تاہم شائقین نے اس تصویر کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور اس تصویر پر تبصروں کی بھرمار شروع ہو گئی۔ اس کے بعد کائنات اروڑا کو اپنا وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا کہ وہ پنجابی فلم جگا جیوندا اے میں پولیس آفیسر کا رول ادا کر رہی ہیں۔
دسمبر 1982ء کو دہلی میں پیدا ہونے والی کائنات دیویا بھارتی کی کزن ہیں، کائنات اروڑا اب تک ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ کائنات نے 2010 میں فلم کھٹا میٹھا میں شامل ایک گانے میں پرفارمنس کر کے بالی ووڈ میں ڈیببیو کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے فلم گرینڈ مستی من کاٹھا ، لیلیٰ او لیلیٰ اور رام گوپال ورما کی فلم سیکریٹ میں بھی کام کیا ہے۔