فلم ’’ورنہ ‘‘ پاکستانی معاشرے کی عکاس ہے ، آغا حیدر
لاہور( فلم رپورٹر) سینئر اداکار آغا حیدر نے کہا ہے کہ فلم ’’ورنہ‘‘ پاکستان کے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے سینسر بورڈ کو ہر فلم پر بلاوجہ پابندی نہیں لگانی چاہیے‘کئی سالوں بعد دوبارہ فلم انڈسٹری اپنے پاؤ ں پر کھڑی ہونے لگی ہے تو اس کی مخالفت کرنے کی بجائے سپورٹ کی جائے۔ آغا حیدر نے کہا فلم ’’ورنہ‘‘ میں میں نے ایک پولیس افسر کا رول کیا ہے مجھے امید ہے کہ یہ فلم ریکارڈ بزنس کرے گی۔
اور فیملی کو سینما گھروں کی طرف آنے پر مجبور کر دے گی۔پاکستان کی فلم انڈسٹری کا مستقبل اب مضبوط ہاتھوں میں ہے کامیابیوں کے سفر کو روکنا نہیں چاہیے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نئے چہروں کی وجہ سے اچھے اور عوامی موضوع پر فلمیں بننا شروع ہوئی ہے ۔