رومانٹک فلم ’’سات دن محبت ان‘ ‘آئندہ برس عیدالفطر پر ریلیز ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر)ماہرہ خان کے مداحوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی آنے والی رومانٹک فلم ’سات دن محبت ان‘ ‘آئندہ برس عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔فلم ’سات دن محبت ان‘ کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ ماہ کردیا گیا تھا، تاہم اب اس کی ریلیز کا اعلان بھی کردیا گیا۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے پاکستان کی پہلی مخنث ماڈل رمل علی بھی اس کے ذریعے فلم ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔فلم ڈیبیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رمل کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنے کردار کا نام تو نہیں بتا سکتیں، لیکن وہ فلم میں ایک مخنث ڈانسر بنی ہیں، جو کلب میں ڈانس کرتی ہیں، وہ فلم میں ایک گانے میں رقص کریں گی۔
، جس میں شہریار ان کے ساتھ پرفارم کریں گے‘۔فصیح باری خان کی لکھی گئی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے، جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کی مرکزی کاسٹ میں ماہرہ خان، شہریار منور صدیقی، جاوید شیخ، میرا سیٹھی، آمنہ الیاس، عامر قریشی اور عدنان شاہ ٹیپو بھی شامل ہیں۔