بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، رائمہ خان

بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، رائمہ خان
 بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، رائمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پرفارمر و اداکارہ رائمہ خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں،سٹیج کے ساتھ فلم میں کام کا تجربہ بھی شاندار رہا، مزید فلم سائن کی ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کروں گی۔رائمہ خان کہنا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری کے ہر شعبے میں اپنی ایک منفرد شناخت بنانے کے لئے کوشاں ہوں امید ہے کہ جلد اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ میری ترجیحات صرف معیاری کام ہے اسی وجہ سے کم کام کرتی ہوں۔ غیر معیاری کام کرکے اپنا کیرئیر برباد نہیں کرنا چاہتی۔ کئی کمرشلز اور ڈراموں کا بہت عمدہ رسپانس ملاہے امید ہے کہ مستبقل میں بھی اسی طرح معیاری کام کرتی نظر آؤں گی۔

مزید :

کلچر -