فلم کے معیار کے ساتھ ناموں کا انتخاب بھی میرٹ پر کرنا ہوگا،پرویز کلیم

فلم کے معیار کے ساتھ ناموں کا انتخاب بھی میرٹ پر کرنا ہوگا،پرویز کلیم

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر ڈائریکٹر پرویز کلیم نے کہا ہے کہ بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے‘ ہمیں فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ ناموں کے انتخاب میں بھی میرٹ کو اپنانا ہو گا۔پرویز کلیم نے کہا کہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے اور جس کے ذمہ دار فلم انڈسٹری کے اندر اور باہر کے کچھ لوگ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلموں کے بے ہودہ ناموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے جس کا فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر اداروں کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔

مزید :

کلچر -