معاشرہ میں برداشت کی قوت کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے ، شہزاد چندا

معاشرہ میں برداشت کی قوت کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے ، شہزاد چندا
 معاشرہ میں برداشت کی قوت کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے ، شہزاد چندا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(فلم رپورٹر)معروف فیشن ڈیزائنر شہزاد چندانے کہا ہے کہ صبر سے کام لیا جائے تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں ،بد قسمتی سے معاشرہ میں برداشت کی قوت کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے ، مختلف مسائل کی بناء پر ہمارے مزاج میں چڑ چڑا پن سراعت کر چکا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے ، مگر ہم ایک دوسرے کے حقوق دینے کی بجائے ان کے حقوق چھین رہے ہیں اور کوئی شخص بھی غلطی کرنے کے بعد اس کے اعتراف کرنے کے لئے تیار نہیں اور ان ساری چیزوں کی وجہ سے معاشرے میں ابتری کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
شہزاد چندا نے کہا کہ اگر ہم سب اپنی اپنی ذمے داریوں کا احساس کرکے ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں تو ہم مہذب معاشرہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فن کے ذریعے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کروں گا ، جو کام مجھ سے ہو سکتا ہے وہ میں اپنے طور پر ضرور کرتا رہوں گا اور جو دوسروں کی ذمہ داریاں ہیں وہ بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو ہم ایک اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -