خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے کیخلاف قرارداد

خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے کیخلاف قرارداد

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے کیخلاف اسمبلی میں قراردجمع کرادی۔سیاست،شوبز،تعلیمی اداروں ،کام کرنے کی جگہ ،کھیلوں سمیت ہر شعبے میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔تحفظ نسواں ایکٹ پر درست معنوں میں عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہاخواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔سیاست،شوبز،تعلیمی اداروں ،کام کرنے کی جگہ ،کھیلوں سمیت ہر شعبے میں خواتین کو جنسی طورہراساں کرنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔

حکومت کی جانب سے تحفظ نسواں کا بل منظور کیا گیا ہے ۔مذہبی جماعتوں کی شدید مخالفت کے باوجود حکومت نے یہ بل منظور کیا ۔اس بل کی روح کے مطابق خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تحفظ نسواں ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور شوبز انڈسٹری ،تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور خواتین کو برابری کی سطح پر حقوق دینے کیلئے آگاہی مہم،سیمینار ،کانفرنس اور تعلیمی اداروں میں خصوصا لیکچر دیے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4