ملتان کے 12کلرکوں کی اے سی آر15سال سے التواء کا شکار

ملتان کے 12کلرکوں کی اے سی آر15سال سے التواء کا شکار

لاہور (عامر بٹ سے)افسران بالاکی سستی اور ڈپٹی کمشنر ملتان کے نوٹس کے باوجود ضلع ملتان کے 12کلرکوں کی سالانہ خفیہ رپورٹ(اے سی آر) عرصہ 15سال سے التواء کا شکار، ذاتی تعلقات اور مفادات کی خاطر ضلعی انچارج نے اپنے ماتحتوں کی اے سی آر مرتب نہ کرنے سے کرپشن اور رشوت کو ناصرف بڑھاوہ دے دیا بلکہ تحفظ فراہم کرنا شروع کر دیا ہے ،بورڈ آ ف ریونیو کے ممبر جوڈیشل 3کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ملتان کی غلطیوں کی نشاندہی کر دی ،رپورٹ کے منظرعام آنے پر محکمہ مال میں سکوت کا عالم ، بورڈ آف ریونیو کی جانب سے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو نامکمل خفیہ رپورٹس کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات ضلع ملتان میں کارگر ثابت نہ ہو سکیں ،ذرائع محکمہ مال۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو کے ممبر جوڈیشل 3سے اپنی ایک انکوائری رپورٹ ضلع ملتان میں ان کلرکس اور جونیئر کلرکس کی نشاندہی کی ہے جن کی سالانہ خفیہ رپورٹس اے سی آر ان کے افسران نے 15۔15سالوں سے نہ لکھی ہیں اور نہ ہی ان کو مرتب کرنے کی زحمت گوارہ کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4