شریف فیملی اور اسحا ق ڈارکے نام فوری ای سی ایل میں ڈالے جائیں،صفد بٹ
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء صفد ر بٹ نے کہا ہے کہ شریف فیملی اور اسحا ق ڈارکے نام فوری ای سی ایل میں ڈالے جائیں کیو نکہ احتساب کیلئے خود کو پیش کرنے والے ملک سے فرار کے راستے تلاش کررہے ہیں۔ نواز شریف نا اہلی کا بدلہ پوری قوم سے لے رہے ہیں،سپریم کورٹ نا اہل شخص کے عامی اجتماعات سے خطاب کو بھی فوری روکنے کا حکم دے۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں صفدر بٹ نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے اداروں کو ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ نواز احتساب عدالت میں بھی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں کرپشن اورمنی لانڈرنگ والا اصل چہرہ پہچان لیا ہے ۔موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی دشمن حکومت نے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے کی بجائے ایشیا کا مقروض ترین ملک بنادیا ہے ۔ پسے ہوئے عوام کو عمران خان کی شکل میں حقیقی لیڈر مل چکا ہے۔
اب آمریت زدہ حکمرانوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔