جاپان میں خاتون نے اپنے 4 نومولود بچوں کو کنکریٹ میں زندہ دفن کردیا،پولیس نے گرفتار کرلیا

جاپان میں خاتون نے اپنے 4 نومولود بچوں کو کنکریٹ میں زندہ دفن کردیا،پولیس نے ...
جاپان میں خاتون نے اپنے 4 نومولود بچوں کو کنکریٹ میں زندہ دفن کردیا،پولیس نے گرفتار کرلیا

  

ٹوکیو(آئی این پی) جاپان میں خاتون نے اپنے ہی 4 نومولود بچوں کو کنکریٹ کی بالٹی میں ڈال کر دفن کردیا ، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی 4منشیات فروشوں سمیت ایم کیوایم لندن کا بھتہ خور گرفتار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں 53 سالہ خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 1992 سے 1997 تک پیدا ہونے والے 4 نومولود بچوں کو کنکریٹ کی بالٹی میں ڈال کر دفن کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جاپان کے شہر نیاگاوا میں پیش آیا جہاں خاتون نے فلیٹ میں 5 سال کے عرصے کے دوران پیدا ہونے والے اپنے ہی 4 بچوں کو بالٹی میں ڈالا اور پھر اس کو کنکریٹ سے بھر دیا۔پولیس نے خاتون کے بیان کے بعد فلیٹ کی تلاشی لی جہاں سے کنکریٹ سے بھری بالٹیاں برآمد ہوئیں جبکہ بالٹیوں کے معائنے کے دوران بچوں کے جسموں کی باقیات بھی ملی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -