پی ٹی آئی کاخواجہ سعد کے خلاف تحقیقات کی تکمیل تک وزارت کا قلمدان واپس لینے کا مطال

پی ٹی آئی کاخواجہ سعد کے خلاف تحقیقات کی تکمیل تک وزارت کا قلمدان واپس لینے ...

  

بہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے نیب کی طرف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف شروع ہونے والی تحقیقات مکمل ہونے تک ان سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ دوسرو ں پر الزامات لگانے والے خود سرکاری سرپرستی میں لینڈ مافیا کے چیف بن چکے ہیں اور انہیں اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر سرکاری اداروں سے ڈیل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے پی ٹی آئی سوال کرتی ہے کہ پرائز بانڈ فیم خواجہ سعد رفیق کتنی دولت اکٹھی کرناچاہتے ہیں اور اندرون شہر کے چھوٹے سے گھر سے ڈیفنس کے بنگلوں سے آگے وہ کہاں جانا چاہتے ہیں ؟

شعیب صدیقی نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو اپنے گاڈ فاد رسے سبق سیکھنا چاہیے اور اپنی سرکاری پوزیشن کو ذاتی مسائل کے اضافے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسی لیے گلا پھاڑ پھاڑ کر بولتے ہیں کہ انہیں شریف فیملی کے بعد اپنے احتساب کا خطرہ لاحق ہے لیکن جلد یا بدیر ان کی باری ضرور آئے گی ۔پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے شعیب صدیقی کی طرف سے اس ضمن میں قرار داد بھی پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے براہ راست روابط سامنے آ چکے ہیں اور ثابت ہو گیا ہے کہ اس ادارے کے چیف ایگزیکٹو اور پیراگون ایکسچینج کے ڈائریکٹر ان کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں جن کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کیا جاتا ہے قرار داد میں کہا گیا ہے خواجہ سعد رفیق پر بیواؤں اور یتیموں کی زمینوں پر قبضے کا بھی الزام ہے اور تحقیقات کے بعد سامنے آ رہا ہے کہ سرکاری آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیلئے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 3ایسی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا جو درحقیقت خواجہ سعد رفیق کی ہی فرنٹ لائن کمپنیاں تھیں قرار داد میں نشاندہی کی گئی کہ خواجہ سعد رفیق پر برکی روڈ پر زمینوں پر ناجائز قبضوں کا الزام ہے اور یہ پٹواری سے لے کر اوپر سب کو ایک جگہ بٹھا کر قبضے کا کام مکمل کرتے ہیں جس میں ایل ڈی بھی ان کا ساتھی بنا ہوا ہے ،انہوں نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نیب کی شفاف انکوائری یقینی بنانے کیلئے خواجہ سعدرفیق سے ریلوے کی وزارت کا قلمدان فوری طور پر واپس لیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -