حکیم عبدالوحید سلمانی کی وفات پر جماعت اسلامی کا اظہارتعزیت
لاہور ( لیڈی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، انجینئر خالد عثمان ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، سید احسان اللہ وقاص ودیگر رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے رکن دیرینہ بزرگ اور علمی شخصیت حکیم عبدالوحید سلمانی کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کیلئے دعامغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے ۔
امیر لاہورنے کہاکہ مرحوم نے پوری زندگی لوگوں کی جسمانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دلوں کی آبیاری بھی کرتے رہے ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پید ا ہو گیا ہے۔