قائد اعظم لائبریری میں فہم القرآن آسان کورس

قائد اعظم لائبریری میں فہم القرآن آسان کورس

  

لاہور(پ ر)قائد اعظم لائبریری باغ جناح شاہراہ قائد اعظم لاہور میں (ان شاء اللہ) مورخہ 27نومبر 2017ء بروز پیر سے قرآنی تعلیم کے خواہشمند خواتین و حضرات کے لئے 40 روزہ(بلامعاوضہ) فہم القرآن آسان کورس کا آغاز ہورہا ہے۔ جس میں آنے والے خواتین و حضرات ملٹی میڈیا کے ذریعے صرف 42آیات کی تدریس کے بعد پورے قرآن حکیم کا ترجمہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ (ان شاء اللہ) کلاس کا وقت بعد نمازِ مغرب تاعشاء ہوگا۔ ہفتے میں 06 دن مسلسل کلاس ہوگی۔ اتوار کے دن ناغہ ہوگا۔ عالم اسلام کی چار مایہ ناز یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل امیر قرآن ہاؤس وسائٹی پروفیسر ڈاکٹر قلب بشیر خاور بٹ صاحب قرآن کلاس پڑھایا کریں گے۔

آپ سے فہم القرآن کلاس کی کوریج، رپورٹنگ کی درخواست ہے۔ آیئے ہم سب مل کر خدا کے پیغام قرآن حکیم کو سمجھنے اور آگے پھیلانے کے لئے اکٹھے ہو جائیں اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -