تحفظ ناموس رسالتؐ قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے،مولانا علیم شاکر
لاہور(لیڈی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس جامعۃ الازہر راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوئی لاہور میں منعقد ہوا ۔ختم نبو ت کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکرلاہور کے نائب امیر پیرمیاں رضوان نفیس ،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ،شیخ الحدیث مولانا عبدالرحیم ،جامعہ کے مہتمم مولانا مفتی ظہیرشاہ ،مولانا محمدقاسم ،مولانا طاہرندیم،مسعود ریحان سمیت کئی کرام نے شرکت کی۔قاری علیم الدین شاکر نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ۔
آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کو خفت کا سامنا کرنا پڑا۔اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔غیور مسلمان اپنا سب کچھ قربان کردیں گے لیکن ناموس رسالت پر ہرگزآنچ نہیں آنے دیں گے۔مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ ختم نبوت کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس اور بنیاد ہے ۔عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو سارا دین محفوظ ہے ۔عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو قرآن محفوظ ہے ۔ ختم نبوت کی بر کت سے دین اسلام کی تعلیمات محفوظ ہیں اگر درمیان سے عقیدہ ختم نبوت کو نکال دیا جائے ۔