آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
نومبر23 جمعرات۔ خاندانی امور میں حوصلہ بلند رہے گا‘ خاندان کا باہمی تعاون بہت شاندار رہے گا۔ پراپرٹی اور ملکیت کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے۔
برج ثور
نومبر23 جمعرات۔ پروڈکشن ‘ پرموشن اور اپنی مالی حالت بہتر بنانے پر زور رہے گا۔ ایک تعلق میں شدت پیدا ہوگی ۔حقیقت یہ ہے کہ آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
برج جوزا
نومبر23 جمعرات۔ ایک پہل کرنے کے علاوہ مناسب وقت پر ٹھیک جگہ پہنچ جائیں گے۔ تکلیف دہ صورت حال سے نجات حاصل کر لیں گے۔بیماری سے شفا یابی ہو سکے گی۔
برج سرطان
نومبر23 جمعرات۔ دوست مددگار ثابت ہونگے گے۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ رشتہ دار یا دوست دخل اندازی کر سکتے ہیں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔
برج اسد
نومبر23 جمعرات۔ گھریلو معاملات میں توجہ دیں۔ ترقیاتی کاموں کا رجحان ہوگا۔ مالی امور زیر غور رہیں گے۔ بل اور ٹیکس وغیرہ کے سلسلے میں شریک کار سے تبادلہ خیال ہو سکے گا۔
برج سنبلہ
نومبر23 جمعرات۔ کام میں خوشگوار تبدیلی آسکے گی۔ دوسروں کو قائل کر سکیں گے۔ عزت و وقار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ ضروریات کی چیزوں کی خریداری کر سکیں گے۔
برج میزان
نومبر23 جمعرات۔ شریک کار کے ساتھ بعض معاہدے طے پائیں گے۔ اس دوران کسی معاملے میں تلخ کلامی کا بھی اندیشہ ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔
برج عقرب
نومبر23 جمعرات۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ دوسروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ وقت گزارنا بہتر ہے۔ نئی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔
برج قوس
نومبر23 جمعرات۔ شریک حیات کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہر قسم کی شراکت کے مسائل نہایت تیزی سے حل ہو جائیں گے۔بہتر مستقبل کی پلاننگ کی جا سکے گی۔
برج جدی
نومبر23 جمعرات۔ کاروبار یا رومانس کے متعلق کوئی اہم پیغام ملنے کی اُمید ہے۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ نیا کام شروع کرنا مثبت رہیگا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل رہیگا۔
برج دلو
نومبر23 جمعرات۔ لوگوں کو پتہ چل جائیگا کہ آپ سنجیدہ ہیں اور بیکار باتوں میں ہر گز نہیں آئیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ طبیعت میں بے سکونی محسوس ہوگی۔
برج حوت
نومبر23 جمعرات۔ کاروباری امور میں مصروفیت رہے گی۔ ترقیاتی کاموں میں رجحان ہوگا۔ کیرئیر میں اضافہ کیلئے اہم فیصلے کرنیکا موقع ملے گا۔ طبیعت دینی کاموں کی طرف مائل رہے گی۔