ڈنمارک کے ویسٹ واٹر ماہرین کے وفد کی ایم ڈی واسا کے ساتھ ملاقات
لاہور (جنرل رپورٹر) ڈنمارک کے ویسٹ واٹر ماہرین کے وفد نے پاکستان آمد پر لاہور میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز سے ملاقات کی۔ ڈینش ماہرین نے لاہور میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری اور تکنیکی معاونت کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ ڈینش وفد کی سربراہ نے بتایا کہ ڈنمارک لاہور میں شہر کے استعمال شدہ پانی کو دریائے راوی میں پھینکنے کے لئے ہر ممکن مالی و تکنیکی تعاون کرے گا۔ اس منصوبے کے حوالے سے وفد نے ڈی ایم ڈی انجینئرنگ واسا نوید مظہر کے ہمراہ ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے لاہور کے مختلف علاقوں محمود بوٹی، شاد باغ اور مین آؤٹ فال ڈسپوزل کادورہ کیا اور مختلف تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرنوید مظہر نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں آبی آلودگی پر خاطر خواہ قابو پایا جا سکے گا جس سے آبی حیات ممکنہ نقصانات سے بچ جائیں گے۔
واسا