ترقی اور خوشحالی وسائل میں توازن سے مشروط ہے،مختار احمد بھرت

ترقی اور خوشحالی وسائل میں توازن سے مشروط ہے،مختار احمد بھرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی مختار احمد بھرت نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی آبادی اور وسائل میں توازن سے مشروط ہے اس لیے کوالٹی پاپولیشن کے حصول کے لیے اور معاشرتی و اقتصادی مسا ئل کے حل کے لیے محکمہ بہبود آبادی مسلسل خاندانی منصوبہ بند ی اور آبادی سے منسلک مسائل سے عوام الناس کو آگاہ کررہا ہے اس حوالے سے سارا سال صوبہ بھر میں بہبودآبادی کے مختلف پروگرامز کے ذریعے تقریری مقابلے ،صحتمند بچوں کے شوز ،واکس اور سیمینار ز کا انعقاد کیا جاتاہے۔
تاکہ عوامی سطح پر لوگوں کو فیملی پلاننگ سے متعلق ضروری معلومات وشعور کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے اس وقت پنجاب کے ہر کونے میں ماں،باپ اوربزرگوں کو رشتہ اور عمر کی نوعیت کے اعتبار سے بہبودآبادی کے خصوصی پروگرام کے تحت پیغامات دئیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا مسلہ ہے جس سے زندگی کا ہرچیلنج ملحق ہے ہمارے ملک کو درپیش مسائل کا حل بھی آبا دی پر کنٹرول پانے سے ہوگا اپنی نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے ضروری ہے کہ اپنا فیملی سائزمنصوبہ بندی کے تحت ترتیب دیا جائے تاکہ ان کی مساوی توجہ اور محبت سے پرورش کرکے معاشرے اور قوم کا کارآمد شہری بنایا جاسکے ۔
وزیر بہبود آباد