مسلم لیگ(ن) نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا،اشرف بھٹی

مسلم لیگ(ن) نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر اور این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے ماضی کی غلطیوں سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا ہے ایک نااہل شخص کو اہل بنانے کے لئے اسمبلی کو غلط استعمال کیا گیا ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ (ن) لیگ کی حکومت پی پی کا بل مسترد کروا کر بھی حقیقت میں ہار گئی ہے کیونکہ حکومتی اتحاد کے پچاس سے زائد ارکان کا غیرحاضر ہونا (ن) لیگ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1