دینی جماعتیں کل ملک گیر یوم تحفظ ختم نبوت منائیں گی
لاہور (لیڈی رپورٹر) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے راہنماؤں مولانا شیخ محمد نعیم بادشاہ سلفی ،مفتی عاشق حسین رضوی،شفیق رضا قادری،حافظ شعیب الرحمن قاسمی، علامہ وقار الحسنین نقوی اور ترجمان ختم نبوت حافظ عمر ممتاز اعوان نے بتایا ہے کہ جمعہ 24نومبر کو دینی جماعتیں ملک بھر میں یوم تحفظ منائینگی جس کے تحت تحفظ ختم نبوت کی تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت،جمعیت علماءِ اسلام،جمعیت علماءِ پاکستان، جماعت اسلامی ،جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ اور تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت کے علماء و خطباء ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشوں پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے عوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں گے جبکہ مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ تحفظ ختم نبوت مظاہرے کیے جائینگے۔نیز لاہور میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت ، شہریان پاکستان اور تاجر برادری نے تحفظ ختم نبوت مارچ کا اعلان کیا ہے۔