قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سازش ناکام ہوگئی،آزاد تبسم

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سازش ناکام ہوگئی،آزاد تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سازش ناکام ہوگئی ، نوازشریف ہی پارٹی صدر رہیں گے ،مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور ملک کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں انار کی پھیلانے والے کسی طور معافی کے قابل نہیں ہیں۔ یہ عنا صرملک میں ہو رہی ترقی کو ختم کرنے کے در پر ہیں۔
قوم ان کے نا پاک ارادے کبھی پورا نہ ہونے دے گی۔ہمارے محب وطن لیڈران اپنی غیور قوم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں بلا خوف و خطر اپنا مشن جاری رکھیں گے۔حکومت نے کرپٹ عناصر کا احتساب کرا نے کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہوا ہے۔کرپشن اور اس کی پیدا وار عناصر کوکسی صورت معاف نہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل رپورٹ کے مطابق ملک کے تمام صوبوں میں پنجاب صوبہ میں سب سے کم کرپشن سامنے آئی ہے، پنجاب میں سب سے زیادہ عوامی فلاح کے کام ہوئے ہیں
آزاد