حکومت تحریک لبیک کے مطالبات کیلئے مذاکراتی وفد کو مکمل بااختیار بنائے،لیاقت بلوچ

حکومت تحریک لبیک کے مطالبات کیلئے مذاکراتی وفد کو مکمل بااختیار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت تحریک لبیک پاکستا ن کے مطالبات تسلیم کرے یا مذاکراتی وفد کو مکمل بااختیار بنائے ۔ انتخابی اصلاحات کی آڑ میں عقیدہ ختم نبوت کاتنازعہ پیدا کرنے کی وزارت قانون تنہا ذمہ دار ہے ۔ وزیر قانون معافی مانگ رہے ہیں ، غلطی تسلیم کر رہے ہیں تو پورے ملک میں اطمینان اور سکون پیدا کرنے کے لیے وزیراعظم وزیر قانون سے استعفیٰ لیں ، راولپنڈی ، اسلام آباد کے عوام کو ریلیف مل جائے گا ۔احتجاجی دھرنا کی موجودہ صورتحال پیدا کرنے کی ذمہ دار وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت ہے ۔ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ بلاتاخیر منظر عام پر لائی جائے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت سے تنگ آ گئے ہیں ۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف فرد جرم عائد ہوئی ، عدالت سے مفرور ہیں ، ان کی جائیداد ضبط ہونے کے اقدامات ہورہے ہیں ، قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے اس کے باوجود ضد ، ہٹ دھرمی اور بے شرمی کی انتہا ہے کہ وزیر خزانہ کو بر طرف نہیں کیا جارہا ۔ لیاقت بلوچ نے سینئر صحافی احمد نورانی کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔
لیاقت بلوچ