نااہل شخص کیلئے پارٹی عہدے کا قانون آئین سے متصادم ہے،عزیز الرحمن چن

نااہل شخص کیلئے پارٹی عہدے کا قانون آئین سے متصادم ہے،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عددی اکثریت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری جائیں نااہل شخص کیلئے پارٹی عہدے کا قانون آئین سے متصادم ہے ن لیگ نے اس قانون سے پارلیمنٹ کو مزید کمزور کر دیا ہے ن لیگ کا مرکز و محور شریف خاندان کو طاقتور بنانا ہے پیپلز پارٹی ایسے تمام اقدامات جن سے ادارے کمزور ہوں بھرپور مذمت کرتی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے سابقہ دورِ حکومت میں پارلیمنٹ کو مضبوط کیا گیا ۔

یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئینی مدت پوری کی اس کے برعکس ن لیگ کی موجودہ حکومت بھی ماضی کی طرح محاز آرائی میں چار سال گزار چکی ہے نہ صرف اپوزیشن نے طبع آزمائی کی گئی بلکہ اداروں کے ساتھ بھی تصادم کی پالیسی اختیار کی گئی۔

عزیز الرحمن چن

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -