نوازشریف کیلئے قانون سازی کرنے والے قوم کو جواب دیں گے،ولید اقبال

نوازشریف کیلئے قانون سازی کرنے والے قوم کو جواب دیں گے،ولید اقبال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) صدر تحریک انصاف لاہور ولید اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں (ن)لیگ کے اراکین نے نوازشریف کیلئے قانون سازی کرکے اجمل پہاڑی اور چھوٹو گینگ جیسے کریمنل کیلئے بھی اسمبلیوں میں پہنچنے کا راستہ ہموار کردیاہے، جن لوگوں نے لالچ یا خوف کی وجہ سے پارلیمنٹ میں اس قانون کے حق میں ووٹ دیا وہ قوم کو جوابدہ ہیں، آنیوالی نسلیں انہیں معاف نہیں کریں گی۔ قومی اسمبلی میں نااہل میاں نوازشریف کو پارٹی سربراہ بنانے سے متعلق قانون سازی پرولید اقبال نے کہا کہ قوم کیساتھ اس سے برا اور کیا ہوگا جو (ن)لیگی ایم این ایز نے میاں نوازشریف کیلئے کردیا، اس صورتحال میں یہی کہاجاسکتا ہے کہ قوم پاکستان کا اللہ حافظ ، لیگی ایم این ایز نے ثابت کیا کہ وہ ملک و قوم پر شریف خاندان کی غلامی کو ترجیح دیتے ہیں ۔جو شخص پوری دنیا کے سامنے کرپٹ کے طور پر بے نقاب ہوااس نے پیسے کے بل بوتے پر اپنے لئے قانون بنوالیا، اسمبلی کی اپنی وقعت ختم ہوگئی، انویسٹر حضرات کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ پیسے دیکر اپنے حق میں قانون بنواسکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -