حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے،عبدالغفار روپڑی

حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے،عبدالغفار روپڑی

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفاروپڑی اورپنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد رپڑی نے کہا کہ اہل حق ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے۔

،حکومت کی جانب سے مدارس کا ڈیٹا ازسرنومرتب کرنے کے فیصلے پر اپنے شدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مختلف حیلوں بہانوں سے مدارس کے طلبا اور اساتذہ اکرام کو تنگ کرنا درست اقدام نہیں،مخصوص لادینی طبقہ پاکستان کے اسلامی تشخص کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کو استعمال کررہاہے، حکمران اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کی خاطر آنکھیں بند کرکے جائزوناجائز تمام احکامات من وعن مان رہے ہیں،جب تک امریکی غلامی کا طوق گلوں میں ہے،ہم خودمختارریاست کے طور پر اپنی شناخت قائم نہیں کرسکتے۔گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے حافظ عبدالوھاب روپڑی،حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگرنے کہا کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کا تعاقب ہر حال میں جاری رکھیں گے اسلامی عقائد و اعمال کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر فرض ہے عقیدہ توحید و عقیدہ ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ پر ایمان کامل لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ۔

عبدالغفارروپڑی

مزید : میٹروپولیٹن 1