لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی اور شعبہ خوتین پنجاب کی صدرخدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ آشیانہ اقبال لاہور میں6500فلیٹس تعمیر کرنے والی کمپنی"کاسا"کے ساتھ معاہدہ کی منسوخی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ عوام کو سستے گھر دینے کے نام پر بے وقوف بنایا گیا۔
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ معاہدہ کے مطابق 1ہزار کنال زمین پر 6500فلیٹس تعمیر کرنا تھا جس کے بدلے اسے2ہزار کینال زمین دی جانی تھی اس سلسلہ میں پی ایل ڈی سے نے اشتہار بازی کی اور60ہزار شہریوں نے فارم خریدے 500اسکوائر فٹ کے گھر کی قیمت13لاکھ 99ہزار روپے رکھی گئی جبکہ اسی تناسب سے فارم بھی فروخت کیے گئے مگر دونوں جانب سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر معاہدہ تاخیر کا شکار ہوتا گیااور آشیانہ سکیم میں سستے گھر عوام کے لیے خواب بن گیا۔
فلیٹس