بلیک فرائیڈے کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری،مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان بلیک فرائیڈاے کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری پر شدید مذمت کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے جمعہ کے دن کو مبارک قرار دیا ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں میں اس دن کو ممتاز حیثیت حاصل ہے لیکن کچھ عرصہ سے بیرونی طاقتیں کے پروپیگنڈا سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دور گئی ہے اور کچھ لوگ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے پاکستان میں بھی اس دن کو متعارف کروانے میں پیش پیش ہیں۔
سعدیہ