مال مفت دل بے رحم،پولیس نے شہری سے ہرن وصول کر کے دعوت اڑا لی

مال مفت دل بے رحم،پولیس نے شہری سے ہرن وصول کر کے دعوت اڑا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)تحصیل فیروز والا کے گاؤں تندیاں والا میں ہرن ایک گھر میں گھس آیا،وزارت مذہبی امور کے اہلکار محمد اکرم موکل نے باتھ روم کا دروازہ بند کر کے ہرن کو پکڑ لیا، علاقے کے کئی افراد نے زندہ ہرن حاصل کرنے کے لیے منت سماجت کی وزارت مذہبی امور کے محمد اکرم موکل نے جو بھائی سے ملنے ان کے گاؤں میںآئے ہوئے تھے نے نہ صرف ہرن دینے سے انکار کر دیا بلکہ متعلقہ پولیس کو بلا کر ہرن ان کے سپرد کرکے ہرن کو محکمہ جنگلات کے سپرد کرنے کا وعدہ لے لیا ۔محمد اکرم موکل کی اہل علاقہ سے ہرن بچا کر محکمہ جنگلات کو پولیس کے ذریعے دینے کی کوشش پر اس وقت پرپانی پھر گیا جب دوسرے دن محمد اکرم موکل واپس اپنے دفتر اسلام آباد جا رہے تھے تو انہیں بتایا گیا کہ آپ کے ہرن کی متعلقہ تھانہ کے عملے نے شاندار دعوت اڑائی ہے ،تحصیل شیخو پورہ تندیاں والا گاؤں نارنگ منڈی روڈپر محمد صادق کی رہائش گاہ سے ASI بیوار اور ڈرائیور محمد ریاض نے ہرن وصول کیا ،اہل علاقہ نے ہرن محکمہ جنگلات کے سپرد نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور قیمتی ہرن ہڑپ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔