قومی اسمبلی ایک شخص کو بچانے کے لئے تمام جائزاور ناجائز ترامیم کر رہی ہے،کامران سیف

قومی اسمبلی ایک شخص کو بچانے کے لئے تمام جائزاور ناجائز ترامیم کر رہی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) قومی اسمبلی میں نااہل سیاستدان کو پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کو مسترد کرنا ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی ربڑسٹیمپ بن چکی ہے اور ایک شخص کو بچانے کیلئے ہر جائز و ناجائز ترامیم کررہی ہے قومی اسمبلی میں بل کو مسترد کرنے سے نااہل اور کرپٹ افراد کو عوام پر مسلط کرنے کی راہیں ہموار کی گئیں ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ نااہل سابق وزیر اعظم کو پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کیلئے اراکین اسمبلی کو 200ارب قومی خزانے سے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں جاری کیے گئے یہ رقم ایسے وقت میں جاری کی گئی جب ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے

کامران

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -