بھارت میں بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر7 ڈانسرہلاک،3زخمی
نئی دہلی(این ین آئی)بھارتی بہار کے ضلع گوپال گنج میں ہائی وولٹیج بجلی کے تار کی زد میں آنے سے آرکیسٹرا ٹیم کی ایک خاتون سمیت 7کارکنوں کی موت ہوگئی جبکہ 3شدیدجھلس گئے۔
شہر قائد میں رینجرز کی کارروائی 4منشیات فروشوں سمیت ایم کیوایم لندن کا بھتہ خور گرفتار
بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ آرکیسٹرا پارٹی کے ارکان ایک ٹریکٹر پر شادی کی تقریب میں جارہے تھے ۔ ٹریکٹر راوا روڈ گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے ٹوٹے ہوئے 11ہزار وولٹ کے بجلی کے تار کی زد میں آگیا ۔ کرنٹ لگنے سے 7افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3شدید طور پر جھلس گئے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے گورکھپورہسپتال میں داخل کردیا گیاجبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گوپال گنج صدر ہسپتال بھیج دیا گیا۔