ٹیوٹا32کمپنیوں سے مل کر طلبہ کو ٹیلر میڈ فنی کورسز کرارہا ہے :عرفان قیصر شیخ

ٹیوٹا32کمپنیوں سے مل کر طلبہ کو ٹیلر میڈ فنی کورسز کرارہا ہے :عرفان قیصر شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اپنے طلبہ کے لئے روزگار ہماری اولین ترجیح ہے ۔اسی لیے جاپان، جرمنی اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ٹیوٹا بھی لوکل انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق 32پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں سے مل کر طلبہ کو شارٹ کورسز کروا رہا ہے اور اس پروگرام میں 100فیصد روزگار یقینی ہے وہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کو ٹیوٹا کی کار کردگی کے حوالے سے بریف کر رہے تھے ۔اے ڈی بی کے وفد میں مشن لیڈر نارمن لاروک،پراجیکٹ آفیسر منیر ابڑو سمیت دیگر عہدیدار شریک تھے ۔چےئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ یہ پروگرام انتہائی کامیابی سے جاری ہے پرائیویٹ سیکٹر کے بہترین اداروں سے روزگار کی 100فیصد ضمانت کے ساتھ ان کورسز کا آغا ز کیا گیا ہے سلیبس میں ان اداروں کی مشاورت بھی لی جاتی ہے اور معیار کو بہترین بنانے کیلئے ضرورت ہو تو ماسٹر ٹرینرز دوسرے ممالک سے بھی منگوائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر ،پینٹ ،سٹیل ،جینز ،پیکجنگ ،ڈبل روٹی،سٹیچنگ سمیت دیگر ٹاپ اداروں کے ساتھ ہم نے ان کورسز کو کامیابی سے شروع کیا جسے مستقبل قریب مزید بڑھایا جا رہا ہے ۔
















چےئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں جیسے ہوم ڈیپاڑٹمنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی گارڈز کا کورس کروایا جا رہا ہے اور اسی طرح یونیورسٹیز اور پرائیویٹ سیکٹر کی ایسوسی ایشنز جیسے پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچر ایسوسی ایشن (PMFA) پاکستان سٹیل میٹلز ایسوسی ایشن سمیت دیگر ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ڈیمانڈ ڈریون کورسز کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ آئندہ ایگریکلچر،اور ڈیری میں شارٹ کورسز کروائے جا ئیں گے ۔ہماری کوشش ہے کہ اس میں یو ایس کا تعاون ہمیں حاصل رہے اس سلسلے میں یو ایس کے کونسل جنرل سے ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے بھی بتایا کہ پنجاب میں ا یگریکلچر سیکٹر میں بہت سے روزگار کے مواقع ہیں بلکہ خاص طور پر خواتین ان جابز کیلئے زیادہ موزوں ہیں ۔

مزید :

کامرس -