ریگولیٹری ڈیوٹی معطل کرنے کا عدالتی فیصلہ ٹھنڈی ہواکا جھونکا: ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن

ریگولیٹری ڈیوٹی معطل کرنے کا عدالتی فیصلہ ٹھنڈی ہواکا جھونکا: ایف ایم سی جی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن نے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے چار سو سے زائد اشیاء پر لگائی جانے والی ریگولیٹری ڈیوٹی کو معطل کرنے کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تجارتی حلقوں کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دے دیا۔ایسوسی ایشن کے صدر انجم نثار، سرپرست اعلی نسیم چاولہ، نفیس باڑی،علی مٹو اور ذیشان بخشی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کے ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ ایک بڑی زیادتی تھا اور اس سے بزنس سائیکل بری طرح متاثر ہوا۔





نہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیوٹی سے مہنگائی میں اضافہ اور سمگلنگ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

مزید :

کامرس -