اسٹاک ایکسچینج کا ٹریڈنگ ڈیٹا لیک ، ایس ای سی پی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسٹاک ایکسچینج کا ٹریڈنگ ڈیٹا لیک ، ایس ای سی پی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

  

 کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ٹریڈنگ ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا، ایس ای سی پی نے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بروکرز نے ٹریڈنگ کا ڈیٹا لیک ہونے کی شکایت سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)میں درج کروائی ہے۔ایس ای سی پی نے بروکرز کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سیکیورٹی ایکسچینج کے حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ٹریڈنگ ڈیٹا لیک غیر قانونی طور پر افشا کرنے والے افراد کی نشاندہی کرے گی۔ایس ای سی پی حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم معلومات لیک ہونے کے ذمہ دار افراد یا گروہ کی نشان دہی کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم صوررت حال کی بہتری کے لئے اپنی سفارشارت بھی مرتب کرے گی۔ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک ایکسچینج ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی متعلقہ قوانین کے تحت مجرمانہ فعل اورسرمایہ کاروں کے لئے نقصان دہ ہے۔اس حوالے سے کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ایس ای سی پی کے ترجمان نے بتایاکہ جو شخص یا بروکر اس غیر قانونی کام میں ملوث ہوا اسے سخت سزا دی جائے گی۔۔#/s#

مزید :

کامرس -