پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوباڈی کا اجلاس
پشاور(اے پی پی ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عدن خان کی زیر صدارت بدھ کو پشاورمیں ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما محمد نعیم بٹ ٗ سینئر وائس چیئرمین حاجی مسرت شاہ کے علاوہ تمام ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک میں گندم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ جلد از جلد ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان کیا جائے اور اسی روڈ اور لینڈ روپ پر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔ مرکزی رہنما محمد نعیم بٹ نے اجلاس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خالی بردانے کی قیمت کو ختم کرکے گندم ریلیز کی جائے۔
اور ری بیٹ کی مد میں جو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں ان کی فوری طور پر ادائیگی کی جائے ۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ سرکاری گوداموں میں وافر مقدار میں پڑی ہوئی گندم کو ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان کرکے فروخت کیا جائے ۔ اجلاس کے آخر میں ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین حاجی مسرت شاہ کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔