ایم سی بی بینک اور اسراء یونیورسٹی کا باہمی مفادات کی فنانشل سروسز کیلئے معاہدہ

ایم سی بی بینک اور اسراء یونیورسٹی کا باہمی مفادات کی فنانشل سروسز کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے اور جدید ترین بینکوں میں سے ایک ایم سی بی بینک نے فیس کی وصولی اور مالیاتی سروسز کے لیے ایک بڑی تعلیمی ادارے اسراء یونیورسٹی کے ساتھ ایک معاہدہ کیاہے۔دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کی موجودگی میں اسراء یونیورسٹی کے پروفیسر غلام قادر قاضی اور ایم سی بی بینک کے سی آئی او فیصل اعجاز خان اور ریٹیل بینکنگ کے سربراہ اظفر نعمانی کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت ایم سی بینک یونیورسٹی اور اس کے طالب علموں کو فیس وصولی کی خدمات، ڈیجیٹیل مالیاتی مصنوعات اور متعلقہ مالیاتی خدمات کی سہولیات مہیا کرے گا۔تقریب میں ریٹیل بینکنگ سربراہ (ساؤتھ) اظفر نعمانی نے بینک کی مختلف مصنوعات پورٹ فولیو اور اس کے صارفین کو مالیاتی معاملات کے حل کی فراہمی پر غور کیا گیا۔ ایم سی بی بینک کے سی آئی او فیصل اعجاز خان نے بھی مندوبین کو بینک کی جدید انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ کی خدمات سمیت بینک کے ڈیجیٹل معاملات ادائیگیوں کے حل کی تفصیلات بتائیں۔ فیصل اعجاز خان نے ڈیجیٹل سروسز کی اہمیت خصوصاً ایس بی پی کی قومی مالیاتی حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا۔

مزید :

کامرس -