اسلام آباد میں جبری بے دخلی کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی،اجمل بلوچ

اسلام آباد میں جبری بے دخلی کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی،اجمل بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) اسلا م آباد کی تمام مارکیٹوں کے عہدیداروں کے فیصلہ کے مطابق جبری بے دخلیوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور کسی بھی دکاندار کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار تاجر راہنماؤں اجمل بلوچ اور کاشف چوہدری نے تاجرنمائندوں کے ایک عدالتی احتجاجی مظاہرہ سے خظاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مذید کہا کہ چونکہ اسلام آباد میں نافذ قانون انصاف پر مبنی نہیں اور عدالتیں بھی مجبوراً قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں اس لئے تاجر نمائندوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بے دخلی کے کسی بھی عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور کسی بھی بے دخلی کو اپنی جان پر کھیل کر روکیں گے خواہ اس کے لئے جیل ہی کیوں نہ جاتا پڑے۔ ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کی سیکرٹری خالد چوہدری اور بلیو ایریا کے صدر یوسف راجپوت نے اس موقع پر تمام تاجرون کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کیا کہ آج سے شروع کی گئی احتجاجی تحریک قانون کرایہ داری کے نفاذ تک جاری رہے گی اور آئندہ روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -