کراچی‘خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنی نئی "برانچ آن ویلز" سروس کا آغاز کر دیا
کراچی(اکنامک رپورٹر)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنی نئی "برانچ آن ویلز" سروس کا آغاز کر دیا ۔ اس سروس میں بینکنگ خدمات کی فراہمی کے لیے جدید سہولیات سے لیس بینکنگ وین تیار کی گئی ہے۔ اس اقدام کے باعث بینکنگ سہولیات سے محروم علاقوں کے لوگوں کو براہ راست یہ سہولیات میسر ہوں گی ۔
۔ سروس تجرباتی مراحل میں شکرگنج فوڈ پروڈکٹ لمیٹڈ اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ فیسیلٹیMDF)) کے تعاون سے ویلیوچین فنانسنگ کے تحت شروع کی گئی ہے ۔ اس سروس کے ذریعے شکر گنج انڈسٹری کو دودھ فراہم کرنے والے کسانوں کو لایؤ سٹاک پر قرضہ اور بینکنگ سہولیا ت دی جائیں گی۔ یہ سروس خوشحالی ما ئیکروفنانس بینک کی پسماندہ علا قوں میں مالی شمولیت کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ تجرباتی طور پر اس کو جھنگ میں شروع کیا گیا ہے اور بینک اس سہولت کو مزید ان علاقوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں خوشحالی بینک کی شاخ موجود نہیں ۔صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ، غالب نشتر نے اپنے پیغام میں کہا" خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنی مالی شمولیت حکمت عملی پر زور دیتا ہے۔ اس کے تحت ہماری توجہ کا مرکز صارفین کے لیے بہترین مالی خدمات تشکیل دینے کے ساتھ ان خدمات کو بہترین طریقے سے صارفین تک پہنچانا بھی ہوتاہے۔ مالی شمولیت کے فوائد نہ صرف انفرادی بلکہ معیشت کے لیے اہم ہوتے ہیں ۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنی مالی خدمات کے ذریعے اس شعبہ میں نئے مواقع پیدا کرر ہا ہے۔"اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، ہیڈ ریٹیل خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ، آمنہ حسن ,کا کہنا تھا" پسماندہ علاقے کے لوگوں کو بینک کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینا نہایت اہم ہے۔ ان علاقوں میں مالی وسائل کم ہونے کے باوجود لوگ قرض، بچت اور پیسے کے استعمال سے اپنے اخراجات ترتیب دیتے ہیں ۔تاہم بینک کی سہولت نہ ہونے کہ باعث وہ نامناسب اور غیر یقینی ذریعے کا اتخاب کرتے ہیں ۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ایسے تمام علاقوں میں رسائی حاصل کر کے لوگوں تک بینک کی مالی خدمات پہنچائے گا۔" انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا" تجرباتی مراحل میں برانچ آن ویلز بینکنگ کی وسیع خدمات مہیا کرے گا جس میں اکاؤنٹ کھلوانے، قرض کی تقسیم ، صحت انشورنس ، اور بچت کی سہولیات شامل ہیں۔"خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی نئی سروس شکرگنج فوڈ پروڈکٹ لمیٹڈسے منسلک کسانوں کو لایؤ سٹاک کے خصوصی قرضے پیش کرے گا۔اس سے کسانوں کو اپنی آمدن اور اہلیت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ غیر یقینی لوگوں کی خدمات پر انحصاربھی ختم ہوجائے گا اور ان کی معمول کی ضروریات آسانی سے پوری ہوسکیں گی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے قرضوں کو کسانوں کے لیے اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار میں بہتری کے فیصلے کر نے کے علاوہ اپنی آمدنی اور معیار میں اضافہ لا کر اپنے طور پر سرمایہ کاری کے قابل ہوجائیں۔