مراکش میں پہلی چینی تجارتی نمائش 20دسمبر کو شروع ہو گی

مراکش میں پہلی چینی تجارتی نمائش 20دسمبر کو شروع ہو گی

  

رباط (آن لائن)مراکش کے اقتصادی اور تجارتی دارالحکومت کاسا بلانکا میں پہلا چینی تجارتی ہفتہ(نمائش ) 20دسمبر سے شروع ہو گا جو تین روز جاری رہے گا ، ہفتے کے انعقاد کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے گرد ممالک کی بڑی کامیابی ہے نمائش میں چین او ر مراکش کی 100کمپنیاں حصہ لیں گی ، اس نمائش کے باعث چینی اور مراکشی کمپنیوں کو براہ راست ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا موقع ملے گا جس سے دونوں ملکوں کو تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے بے مثال مواقع حاصل ہوں گے ۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ما ئیکل میرک نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے چینی تیارکنندگان کے ساتھ مراکشی کمپنیوں کا رابطہ مضبوط ہو گا۔

اوروہ اعلی کوالٹی کی اشیا پیش کر سکیں گے، نمائش میں 4000شخصیات کی آمد متوقع ہے ، اس سے قبل چینی تجارتی ہفتہ (نمائش ) متحدہ عرب امارات ، کینیا ، جنوبی افریقہ ، گھانا اور ایتھوپیا میں بھی منعقد کیا جا چکا ہے ۔۔#/s#

مزید :

کامرس -