ایس این جی پی ایل کا میڈیکل کیمپ‘ ایم ڈی امجد لطیف کا دورہ
لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن ملازمین کے لئے ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائزنمٹ شعبہ کے زیر اہتمام ہیڈ آفس میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ میڈیکل کیمپ میں دوسرے روز مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن امجد لطیف نے کیمپ کا دورہ کیا اور میڈیکل چیک اپ کروایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کمپنی ملازمین کو کام کے ساتھ صحت پر بھی توجہ دینی چاہیے اور اس ضمن میں کمپنی ملازمین کی صحت کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بناتی ہے اور یہ میڈیکل کیمپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر کمپنی انتظامیہ کی جانب سے سینئر جنرل مینجر (بزنس ڈیولپمنٹ) سید جواد نسیم، جنرل مینجر (ہیلتھ، سیفٹی اینڈانوائرنمنٹ) فرخ مجید، جنرل مینجر (ایڈمن) ندیم اشرف، جنرل مینجر (کوروژن کنٹرول) امجد ممتاز ، چیف میڈیا افئیرز امجد اکرام اور دیگر افسران موجود تھے۔ کیمپ میں جنرل میڈیکل چیک اپ سمیت بلڈ پریشر ، بلڈ شوگر، کولیسٹرول لیول ، ہڈیوں کی اسکیننگ، آنکھوں کا معائنہ اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ۔ کیمپ میں 550سے زائد ملازمین نے میڈیکل سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔ تین روزہ میڈیکل کیمپ کا آخری روز آج ہوگا ۔