توانائی ٹیلی کام سمیت دیگر سیکٹر میں سرمایہ کاری ، انڈیکس مزید بہتر ہوگیا
کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 40500 کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 41 ارب95کروڑروپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت54.21فیصدزائد جبکہ 49.72 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔چین اور پاکستان اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک کے حوالے طویل المدتی منصوبہ بندی میں پیش رفت کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے، مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگرانسٹی ٹیوشنزبدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے ۔توانائی ، ٹیلی کام سمیت دیگرسیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 40700کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمارگروں میں اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 40465کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 43.05پوائنٹس کے اضافے سے 40591.88پوائنٹس پر بنداہوا۔
مجموعی طورپر 362 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 180 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ رہا۔
،166کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں41ارب95کروڑ15لاکھ66ہزار496روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ، جس کے باعث سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84کھرب41ارب15کروڑ74لاکھ62ہزار804روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر 15کروڑ69لاکھ86ہزار440شیئرزکاکاروبار ہواجومنگل کے مقابلے میں 5کروڑ51لاکھ86ہزار780شیئرززائد ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے6900.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت75.93روپے اضافے سے1594.62روپے پر بندہوئی۔ نمایاں کمی سائیفرفائبرکے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت41.75روپے کمی سے793.25روپے اورہنڈااٹلس کے حصص کی قیمت22.63روپے کمی سے559.54روپے پر بندہوئی۔بدھ کو کے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں7کروڑ71لاکھ59ہزار شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کی شیئرزکی قیمت49پیسے اضافے سے5.88روپے جبکہ ورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں83لاکھ15ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت17 پیسے اضافے سے3.04روپے پر بندہوئی۔بدھ کو کے ایس ای 30انڈیکس54.90پوائنٹس کمی سے20491.05پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس22.46پوائنٹس اضافے سے69874.63پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس146.34پوائنٹس اضافے سے29297.93پوائنٹس پر بندہوا۔