حکومت نے ٹینس فیڈریشن کیلئے ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دیدی

حکومت نے ٹینس فیڈریشن کیلئے ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے لئے ایک کروڑروپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دیدی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کیلئے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی ۔ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے خصوصی گرانٹ کیلئے سمری وزیراعظم کوبھجوائی تھی ۔ فیڈریشن گرانٹ ملکی وانٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد اورسہولیات پرخرچ کرے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی