پاکستان کراٹے چیمپئن سعد عباس کا حکومت سے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کراٹے چیمپئن سعد عباس کا حکومت سے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے کراٹے چیمپئن سعدی عباس نے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں اوراولمپکس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔سعدی عباس نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 2018 میں شروع ہو گا جس میں ورلڈ پریمیئر لیگ، ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ کے ایونٹس شامل ہیں، اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلیے ان ایونٹس میں شرکت کرتے ہوئے رینکنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بنیادی ضروریات کیلیے فنڈز دیئے جا رہے ہیں تاہم صرف یہ ہی کافی نہیں، اولمپکس میں شرکت کیلئے بین الاقوامی معیار کی پروفیشنل سہولیات درکار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی