ٹی ٹونٹی کپ، خرم منظور، مختار احمد اور شان مسعود نے شاندار سنچریاں سکور کیں

ٹی ٹونٹی کپ، خرم منظور، مختار احمد اور شان مسعود نے شاندار سنچریاں سکور کیں

  

راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں بدھ کو تین سنچریاں بنیں، فاٹا کے مختار احمد، کراچی وائٹس کے خرم منظور اور اسلام آباد کے شان مسعود نے سنچریاں سکور کیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فاٹا اور کراچی وائٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پہلے فاٹا کے اوپننگ بیٹسمین مختار احمد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کراچی کے باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جواب میں کراچی وائٹس کے اوپننگ بیٹسمین خرم منظور بھی حریف باؤلرز پر قہر بن کر برس پڑے اور شاندار سنچری بنائی۔ خرم منظور نے 61 گیندوں پر 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد اسلام آباد کے بلے باز شان مسعود نے لاہور بلیوز کے خلاف میچ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 103 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -