امپائر سے اختلاف، شکیب الحسن کوآدھی میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑگئے

امپائر سے اختلاف، شکیب الحسن کوآدھی میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑگئے
 امپائر سے اختلاف، شکیب الحسن کوآدھی میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑگئے

  

ڈھاکا(نیٹ نیوز) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شکیب الحسن کو بھی امپائر کے فیصلے سے اختلاف پر اپنی آدھی میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔کومیلا وکٹورینز سے میچ کے دوران ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی نمائندگی کرنے والے شکیب الحسن نے امرالقیس کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی پراعتماد اپیل کی، مگر سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر رینمور مارٹینسز نے اسے مسترد کردیا جس پر شکیب نے غصے میں پہلے انھیں کھری کھری سنائیں اور پھر گراؤنڈ پر کک بھی رسید کی، جس پر انھیں 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کی گیا۔ ڈھاکہ کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ امپائر کے ساتھ تکرار جذبات میں آکر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ میچ کے دوران اپنے غصے پر کنٹرول رکھنے کی بھرپور کوشش کرو ں گا۔ واضح رہے کہ ان سے قبل تمیم اقبال اور لٹن داس بھی امپائرز سے اختلاف پر جرمانہ ادا کرچکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -