آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لفظی حملوں سے نہیں ڈرتے ، ایلسٹر کک

آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لفظی حملوں سے نہیں ڈرتے ، ایلسٹر کک
 آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لفظی حملوں سے نہیں ڈرتے ، ایلسٹر کک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (نیٹ نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ ہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور ایشز میں میزبان ٹیم کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔ آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون اور ان کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے انگلش ٹیم کے خلاف لفظی حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کک نے کہا کہ یہ میرا تیسرا دورہ آسٹریلیا ہے اور میں یہ تمام تماشے پہلے بھی دیکھ چکا ہوں۔ میرے لئے میزبان کھلاڑیوں کا یہ انداز کوئی نئی بات نہیں روایتی طور پر اس سیریز سے پہلے اس قسم کے حملوں میں ہمیشہ اضافہ ہو جاتا ہے لیکن ہماری کوشش یہ ہے کہ صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔ میدان میں اچھی کارکردگی کے ذریعے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو جواب دینے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا آج جب پریکٹس کے لئے گرانڈ پہنچاتو سب سے پہلے جس شخص سے میری ملاقات ہوئی وہ ناتھن لیون ہی تھا ۔
ہمارے درمیان 10منٹ تک بات چیت ہو تی رہی اور ایک دوسرے کے بچوں کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیاتو اس کے بعد ایسی باتوں کے جواب کی گنجائش نہیں رہتی ۔ پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے ہی یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا اور دونوں ٹیمیں صرف کھیل کی جانب متوجہ ہوجائیں گی۔