ویمنز ورلڈ ہاکی،ارجنٹائن اورجرمن ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ویمنز ورلڈ ہاکی،ارجنٹائن اورجرمن ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (نیٹ نیوز) میزبان نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ایف آئی ایچ ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ فائنل ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیمیں کوارٹر فائنلز میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ نیوزی لینڈ میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں جنوبی کورین ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی ویمن ٹیم کو پنالی شوٹ آؤٹ پر 3-1 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 گولز سے برابر تھا تاہم پنالی شوٹ آؤٹ پر جنوبی کوریا نے میدان مار لیا، کوریا نے تین جبکہ جرمنی کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی، دوسرے کوارٹر فائنل میں میزبان نیوزی لینڈ ویمن نے ارجنٹائن ویمن کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔